سابق اوپننگ بلے باز سعید انور پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو اخلاقیات کا درس دینے لگے
ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2016 16:20
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) قومی ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز سعید انور اپنے کرکٹ کیریئر کے ابتدائی دنوں کے کپتان عمران خان پر برس پڑے ، کہتے ہیں کہ ایک کرکٹر کہتے ہیں کہ انہوں نے ہسپتال بنایا ہے اس لیے وہ جنت میں جائیں گے ،انہیں شاید علم نہیں ہے کہ جنت میں ہسپتال نہیں ایمان اور اعمال لے کر جائیں گے ۔
(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں سعید انور کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک کھلاڑی کہتے ہیں کہ میں ملک کو ٹھیک کردوں گا جس پر میں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ آپ پہلے اپنی بیوی کو ٹھیک کرلیں ،وہ تو آپ سے ٹھیک ہورہی نہیں تو 20کروڑ کا ملک آپ کیسے ٹھیک کریں گے ۔
سعید انور کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ایک کرکٹر کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک ہسپتال بنا لیا ہے اس لیے وہ جنت میں جائیں گے،وہ کیسے ایک ہسپتال بنا کر جنت میں جاسکتے ہیں ؟،ابوجہل نے اپنی حلال کمائی سے خانہ کعبہ تعمیر کیا تھا لیکن وہ جہنم میں جائے گا کیوں اللہ کے ہاں صرف ایمان اور اعمال کی وقعت ہے ، ہسپتال کی تعمیر خانہ کعبہ کی تعمیر سے بڑی چیز تو نہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.