بھاٹی چوک ،ٹریفک آگاہی کیمپ کے دوسرے روز500موٹر سائیکلوں کے سائیڈ مرر لگائے گئے
منگل 23 فروری 2016 16:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی کیلئے لگائے گئے کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہے ،سی ٹی او کی ہدایت پر ایس پی صدر ندا عمر چٹھہ نے بھاٹی چوک میں لگائے گئے کیمپ کا وزٹ کیا ،موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مرر لگائے اور روڈ سیفٹی پر لیکچر دیا۔
اٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے گئے کیمپ میں 500سے زائد موٹر سائیکلوں کو سائیڈ مرر لگائے گئے،اس موقع پر ڈی ایس پیز ،انسپکٹرز، اٹلس ہنڈاکے ایگزیکٹیو محمد عامر اورشہریوں کی کثیر تعدادموجود تھی ۔گزشتہ روز بھی الحمراء چوک مال روڈ پر لگائے گئے روڈ سیفٹی کیمپ میں1000سے زائد شہریوں کی موٹر سائیکلوں کے سائیڈمرر لگائے گئے تھے۔(جاری ہے)
چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ عوام میں ٹریفک کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی،اس کیلئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔
سی ٹی او نے کہا کہ دوران سفرسائیڈمرر کے مناسب استعمال سے حادثات کی شرح میں واضح کمی آجاتی ہے ،ہمیں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔سی ٹی او کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ بھی مرحلہ وار کیمپ کا وزٹ کرتے ہوئے لوگوں کو ایجوکیٹ کرتے رہے ،انہوں نے پوائنٹس ڈیوٹی پر مامور وارڈنزکو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.