وزیر تجارت خرم دستگیر کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈیویلمپنٹ فنڈ کا اجلاس، سیالکوٹ میں ٹینری زون کی تعمیر کی منظوری دے دی
پورٹ پر چیکنگ کا جدید نظام قائم،برآمدات میں اضافے کے لئے رواں برس وسطی ایشیائی ریاستوں میں نمائشوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا، خرم دستگیر
منگل 23 فروری 2016 16:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے پورٹ پر چیکنگ کا جدید نظام قائم کرنے پر غور ، وزات تجارت کے مطابق برآمدات میں اضافے کے لئے رواں برس وسطی ایشیائی ریاستوں میں نمائشوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
وزیر تجارت خرم دستگیر کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈیویلمپنٹ فنڈ کا اجلاس ہوا جس میں سیالکوٹ میں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب کے زیر نگرانی ٹینری زون کی تعمیر کی منظوری دی گئی جبکہ منصوبے کی تکنیکی معاونت اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم کرے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایکسپورٹ ڈیویلمپنٹ فنڈ رواں برس مئی میں وسطی ایشیائی ریاستوں میں ٹیکسٹائل، ادویات، آٹو پارٹس اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لئے نمائشوں کا انعقاد کرے گا۔اس موقع پر وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے پورٹ پر چیکنگ کا جدید نظام قائم کیا جائیگا جس کی بدولت برآمدی سامان کو کھولنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.