جیسے جیسے موسم بہتر ہوتا جائے گا لوگ زیادہ تعداد میں پولو دیکھنے آئیں گے‘صدر پولو کلب
پولو کے سیزن میں لوگو کی دلچسپی بہت بڑھ جاتی ہے‘امید ہے پنجاب کپ اور قائداعظم نیشنل چیمپئن شپ کا فائنل یادگار ہوگا‘عرفان علی حیدر کی گفتگو
منگل 23 فروری 2016 19:07
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے ایبک کپ کے شاندار انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پنجاب کپ اور نیشنل چیمپئن شپ قائداعظم کپ کا انعقاد بھی شاندار طریقے سے کیا جائے گا۔ لاہور پولو کلب کے میٹنگ ہال میں ایگزیکٹو کمیٹی کی خصوصی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر نے کی۔
میٹنگ میں عمر سعید نیازی، آغا نجیب، علی ملک،ثاقب خان خاکوانی اور کرنل (ر) شعیب آفتاب نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر لاہور پولو کلب عرفان علی حیدر نے کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی خوش ہے کہ ٹورنامنٹس کا انعقاد مربوط اور بہترین طریقے سے ہو رہا ہے۔ پولو لاہوریوں کی پہچان ہے۔(جاری ہے)
پولو کے سیزن میں لوگو کی دلچسپی بہت بڑھ جاتی ہے۔
امید ہے کہ پنجاب کپ اور قائداعظم نیشنل چیمپئن شپ کا فائنل یادگار ہوگا۔عمر سعید نیازی کا کہنا تھا کہ اس سیزن میں پولو کے زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے جو کہ خوش آئند بات ہے۔ جیسے جیسے موسم بہتر ہوتا جائے گا لوگ زیادہ تعداد میں پولو دیکھنے آئیں گے۔ علی ملک نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پولو سیزن اپنے عروج کی طرف جا رہا ہے۔ ٹیموں میں جیتنے کا جنون میچز کو دیکھ کر ہوتا ہے۔ ہر ٹیم کی کوشش ہے کہ وہ ہائی گول ایونٹ جیتے تا کہ قائداعظم کپ میں بہترین کارکردگی دکھا سکے۔ آغا نجیب کاکہنا تھا کہ پولوکے کھیل کی وجہ سے باہر کے ملکوں سے لوگوں کی بڑی تعداد میچز دیکھنے کیلئے لاہور آتی ہے۔ پولو میں سپانسرز کا بہت اہم کردار ہے۔ سپانسرز کی وجہ سے اس کھیل میں بہت جان پڑتی ہے۔ انہوں نے بورجان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پنجاب کپ سپانسر کیا۔ثاقب خان خاکوانی کہنا تھا کہ ٹورنامنٹس میں امپائرنگ کا سٹینڈرڈ بہت زبردست ہے تمام ٹیموں کے کھلاڑی امپائرز سے مطمئن ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ تمام ٹیموں کی کوششیں قائداعظم کپ کی طرف ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.