ایران برازیل کی طیارہ ساز کمپنی سے پچاس ہوائی جہاز خریدے گا

منگل 23 فروری 2016 22:16

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) تہران حکومت نے برازیل کی طیارہ ساز کمپنی ایمبرائر سے پچاس کمرشل طیارے خریدے گی۔ جوہری ڈیل کے خاتمے کے بعد ایران اپنی کمرشل ہوائی کمپنی کے لیے جدید مسافر بردار طیارے خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیار پورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ ایرانی صدر کے فرانسیسی دورے کے موقع پر ایئر بس ادارے سے 118 سے زائد ہوائی جہاز خریدنے کی ڈیل طے پائی تھی۔ ایئربس سے ایرانی ڈیل کی مالیت دس بلین ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔ ایران کے محکمہ شہری ہوا بازی کے مطابق اگلی دہائی میں ایران کو اپنی کمرشل پروازوں کے لیے چار سو سے زائد مسافربردار ہوائی جہازوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :