پاکستان سینئرکیمپ میں بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی شرکت سے صوبے کی حوصلہ افزائی ہوگی،ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کوئٹہ
منگل 23 فروری 2016 22:48
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء ) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صوبائی عہدیداروں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سینئر کیمپ میں بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں اسفندیار، ایاز، ستار، وحید، عامر، حیدر، زاہد، منور کیشرکت خوش آئند ہے جس سے صوبے کے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نے صدر بی ایچ اے نوابزادہ لشکری رئیسانی کی قیادت میں صوبے میں ہاکی کے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں آج اس کا ثمر ہے کہ بلوچستان کے آٹھ نوجوان کھلاڑیوں کو پاکستان سینئر کیمپ میں بلایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لشکری رئیسانی کا بلوچستان مین نوجوان نسل منشیات ودیگر برائیوں سے دور رکھنے کے لئے ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ ماضی میں اس کھیل کو بھرپور پذیرائی نہیں مل سکی جس کی وجہ سے بلوچستان کو اس کھیل کے حوالے سے بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر جب سے بی ایچ اے کے صدر حاجی لشکری رئیسانی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں تب سے اب تک بلوچستان میں ہاکی کے کھیل کو خصوصی توجہ ملی ہے اور ہاکی کے کھیل کو اس کا کھویا ہوا مقام حاصل ہورہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.