ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کا سنیئر ڈائریکٹر ایجوکیشن کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی کے سکولوں کا دورہ
بدھ 24 فروری 2016 17:50
کراچی ۔ 24 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 فروری۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے سنیئر ڈائریکٹر ایجوکیشن کے ایم سی بلال منظر کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی کے سکولوں کا دورہ کیا ۔اپنے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی سے بلدیہ کورنگی کو منتقل ہونے والے سکولوں میں تعلیمی معیار ،درسگاہوں کی عمارتوں کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اس کے علاوہ والدین اور علاقہ عمائدین سے مشاورت کر کے موثر لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے سکولوں میں حاضری کی شرح کو بہتر بنا نے کی بھی سختی سے ہدایت کی ۔ اس موقع پر سکولوں کے اطراف قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ انسداد تجاوزات سیل بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ سکولوں کے اطراف قائم تمام رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کیا جائے اور ضلع کورنگی کی حدود میں درسگاہوں کے اطراف تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات سمیت دیگر رکاوٹوں کی روک تھام کے لئے نگرانی کا موثر انتظام کیا جائے ۔(جاری ہے)
ڈی ایم سی کورنگی کے ایجوکیشن افسران ،ایجوکیشن ورکس اور بلدیہ کورنگی کے محکمہ جاتی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔واضح رہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے یہ دورہ صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو اور کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کی خصوصی ہدایت پر کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.