تحریک انصاف نے نو صفحات پر محیط ضوابط کار تحریری شکل میں جاری کر دیئے
جمعرات 25 فروری 2016 12:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے نو صفحات پر محیط ضوابط کار تحریری شکل میں جاری کر دیئے اڑسٹھ نکات پر مشتمل ضوابط کار میں انتخابی طریقہ کار اور انتخابی عملے کے فرائض کی وضاحت کی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کی منظوری سے جاری ہونے والے ضوابط کار میں انتخابی فہرستوں کی تیاری سے نتائج کے اعلان تک کے مراحل کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے لئے جامع ضوابط کار کا اعلان کرنے والی پہلی پاکستانی جماعت بن گئی تسنیم نورانی کی منظوری سے جاری ہونے والے صوابط کار میں انتخابی فہرستوں کی تیاری سے نتائج کے اعلان تک کے مراحل کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
انتخابی عملے اور الیکشن کمیشن سے وابستہ افرد کو ہر قیمت پر غیر جانبداریت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انتخابی فہرستوں کی موثر تیاری اور ان پر اعتراضات کے طریقہ کار کی بھی واضاہت کی گئی ہے امیدواروں کی جانب سے کاعذات نامزدگی کے حصول تکمیل اور داخلے کے ساتھ ان کی ہڑتال کے عمل پر بھیتفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ یو سی‘ تحصیل ٹاؤن ریجن اور صوبے کے لئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت کی ہے دو ایپلیٹ اتھارٹیز قائم کی گئی ہیں قومی سطح کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر مرکزی الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہی حتمی تصور کیا جائے گا۔ یو سی‘ تحصیل ‘ ٹاؤن اور ضلع کی سطح پر متنازعہ نتائج ریجنل اور صوبائی ٹربیونلز جبکہ ریجن اور صوبے کی سطح پر تنازعات صوبائی ا ور مرکزی ٹربیونلز کے سامنے اٹھائے جا سکیں گے مرکزی سطح کے انتخابی نتائج پر اعتراضات کی سماعت محض مرکزی ٹربیونل کے روبرو ہی ممکن ہو سکے گی۔ الیکشن ٹربیونلز 30 روز کے اندر انتخابی تنازعات نمٹا کر مرکزی الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے انہوں نے کہا کہ مرکزی الیکشن کمیشن ٹربیونلز کے فیصلے ترجیحی بنیادوں پر نافذ کرنے اور ضرورت پڑنے پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کا بھی ذمہ دار ہو گا انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان کی بجائے کوڈ نمبر الاٹ کیا جائے گا امیداواروں کو قواعد کے اندر رہتے ہوئے اپنے انتخابی کوڈ کی تشہیر کی اجازت ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ای ارن پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں کو-ورکنگ سنٹر کا افتتاح
-
اینگرو کارپوریشن کا احتساب عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم
-
’کمفرٹ زونسے نکلو‘، اس سے ظالمانہ نعرہ اور کوئی نہیں!
-
کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ، انہیں انسداد سمگلنگ کے لئے اہم کردار اداکرنا ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
یوم مزدورہمیں جبرواستبداد کے خلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام
-
نگراں دور کے گندم امپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری
-
وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سینٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی‘ محسن نقوی
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور
-
پاکپتن میں نئی نویلی دلہن لاکھوں روپے مالیت کے زیورات سمیٹ کر فرار ہوگئی
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.