لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے کارکنوں پر سانحے ماڈل ٹاو ¿ن کے مقدمے پر عائد فرد جرم کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔
عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2016 14:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی درخواست پر سماعت کی.۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کارکنوں کے وکیل رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاو ¿ن کے مقدمے میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی فرد جرم عائد کردی ہے. انہوں نے کہاکہ ملزمان کو مقدمے کی نقل فراہم نہیں کی گئی جو فرد جرم عائد کرنے سے پہلے فراہم کرنے قانونی طور پر لازمی ہے.انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ایک ہی وقوعے کے بدنیتی پر مبنی دو مقدمے درج کئے گئے۔
قانون کے تحتایک ہی واقعہ کے دو چالان پیش نہیں کئے جاسکتے ہیں اور نہ ہی الگ الگ ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ٹرائل عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر کے گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا ہے لہذا درخواست قابل سماعت نہیں۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعددرخواست مسترد کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.