عدالت ہے رئیل اسٹیٹ کا دفتر نہیں اس ملک میں تو آئین معطل ہوجاتا ہے آپ قانون بھی معطل کر دیں عدالت میں کہہ دیں کہ وفاقی حکومت پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔سپریم کورٹ
میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 16:07
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید نے گھروں کے کمرشل استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ ملک میں آئین معطل ہوجاتا ہے آپ قانون بھی معطل کر دیں عدالت میں کہہ دیں کہ وفاقی حکومت پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔ جمعرات کو اسلام آباد میں گھروں کے کمرشل استعمال سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپر یم کورٹ کے دورکنی بنچ نے کی ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایاکہ آئی جی آفس کی عمارت 80 فیصد تیار ہوچکی اس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ کیا عمارت کی تعمیر ہونے تک قانون معطل کردیں آپ نے قانون پر عمل درآمد نہیں کرنا تو ہم خود کرالیں گے سی ڈی اے کے قوانین پر اعتراض ہے تو انہیں معطل کردیں۔(جاری ہے)
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئی جی آفس کی منتقلی کےلئے وقت درکار ہے پولیس شہریوں کی حفاظت پر مامور ہے۔
جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ عدالت کو بلیک میل نہ کریں ہمیں وقت دینے کا اختیار نہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئی جی آفس کی منتقلی کےلئے متبادل جگہ چاہیے۔اس پرجسٹس شیخ عظمت سعید نےریمارکس دیے کہ یہ عدالت ہے رئیل اسٹیٹ کا دفتر نہیں اس ملک میں تو آئین معطل ہوجاتا ہے آپ قانون بھی معطل کر دیں آپ عدالت میں کہہ دیں کہ وفاقی حکومت پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔اسلام آباد میں قانون کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی آپ کے غیر قانونی کاموں کی توثیق کس قانون کے تحت کریں۔ عدالت نے کہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل قانون کے مطابق عملی تجاویز پیش کرنے میں ناکام رہے عدالت نے سی ڈی اے کو اپنے قوانین پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت تین مارچ تک ملتوی کردی ۔مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.