وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروبار معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں:شہبازشریف سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سیکٹرز کی نشاندہی کرکے سرمایہ کاروں کو ترغیبات دی جائیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب
ذیشان حیدر جمعرات 25 فروری 2016 19:03
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 فروری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آج یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی کارکردگی اور صوبے میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کو جدید تقاضوں کے مطابق انفرادیت کے ساتھ کام کرنا ہے ۔
پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجو دہیں۔ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کو فعال کردار ادا کرنا ہے۔ سرمایہ کاری بڑھنے سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروبار معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
درمیانے اور چھوٹے کاروبار کے فروغ کو ترجیح دے کر آگے بڑھنا ہوگا۔ سرمایہ کاری بورڈ کو پنجاب حکومت کے متعلقہ محکموں اور وفاقی حکومت کے اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ تاجروں اور کاروباری حضرات کو بزنس کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے سرمایہ کاری بورڈ کو فعال کردار ادا کرنا ہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے پائیدار بنیادوں پر تسلسل کے ساتھ اقدامات کرنا ہوں گے۔سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سیکٹرز کی نشاندہی کرکے سرمایہ کاروں کو ترغیبات دی جائیں اوربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دی جائیں اور اس ضمن میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی استعدادکار میں اضافے کی بھی ضرورت ہے۔سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہداف کا تعین کرکے ان کے حصول پر توجہ دی جائے۔ ایس ایم ایز اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے فیصلے کرکے فوری عملدرآمد کیا جائے۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ نے مستقبل میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈکے کرداراورسرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی۔صوبائی وزراء ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، محمد شفیق، خواجہ احمد حسان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، صدر بینک آف پنجاب، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.