حکومت نے گیس کمپنیوں کو 100 ارب کے قرضے کمرشل بنکوں سے لینے کی ہدایت کی ہے ، شازیہ مری کا انکشاف
جمعرات 25 فروری 2016 20:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی راہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیاہے کہ حکومت نے گیس کمپنیوں کو 100 ارب روپے کمرشل بنکوں سے قرضے لینے کی ہدایت کی ہے حکومت 100 ارب روپے سے گیس انفراسٹرکچر بنایا جائے گا پوائنٹ آف آرڈر پر شازیہ مری نے کہا کہ حکومت جی آئی ڈی سی سے اربوں روپے سے گیس صارفین سے پہلے ہی وصول کر چکی ہے اور اب گیس کمپنیوں کو 100 ارب مزید قرضے لینے کی ہدایت کر رہی ہے ۔
شازیہ مری نے الزام لگایا کہ وزارت پٹرولیم میں کرپشن جاری ہے حکومت عوام کے مفاد کے لئے وزارت پٹرولیم میں کرپشن جاری ہے حکومت عوام کے مفاد کے لئے اقدامات کرے ۔افضل ڈھانڈلا نے کہا کہ چنے کی فصل کے کاشتکاروں کے زرعی قرضے معاف کئے جائیں گزشتہ تین سالوں سے چنے کی فصل تباہ ہو گئی ہے چنے کے کسان تباہ حال ہو چکے ہیں ۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی مزمل قریشی نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد کے لوگوں کو شناختی کارڈز کے حصول میں شدید مشکلات ہیں۔
اس مسئلہ پر فوری توجہ دی جائے ۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی نے کہاکہ فاٹا میں بجلی کا مسئلہ شدید ہے لوڈشیڈنگ سے علاقہ کی معیشت ختم ہو گئی ہے حکومت اس بارے کوئی خصوصی پیکج کا اعلان کرے ۔ ایم این اے چودھری اشرف نے کہا کہ کپاس کے کسان کا براحال ہے حکومت کپاس کی امدادی قیمت کے تعین کا فیصلہ کرے اور اعلان کرے ۔ خرم دستگیر نے کہا کہ کپاس کی قیمت ڈی ریگولیٹ ہے اپوزیشن نے نواز شریف حکومت کی پالیسیوں اور طرز حکومت پر شدید تنقید کی ہے اور کہا کہ حکومت کے رہنما ذاتی جیب بھرنے کی بجائے عوام کی فلاح کے لئے کام کرے ۔مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.