نیشنل جونیئر ہاکی چمپئن شپ میں پنجاب وائٹ نے گلگت بلتستان کو شکست دیدی
جمعرات 25 فروری 2016 20:04
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) نیشنل جونیئر انڈر20 ہاکی چیمپئن شپ میں پنجاب وائٹ نے گلگت بلتستان کو صفر کے مقابلے سات گول سے شکست دیدی ، اس موقع پر سابق ورلڈ سکواش چیمپئن قمرزمان مہمان خصوصی تھے ۔ ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ ، پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت الله ، انٹر نیشنل کھلاڑی ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں جاری 35 ویں نیشنل جونیئرہاکی چمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں گزشتہ روز پنجاب وائٹ اور گلگت بلتستان ٹیموں کے مابین میچ کھیلاگیا جس میں پنجاب نے صفر کے مقابلیپانچ گول سے کامیابی حاصل کی ۔(جاری ہے)
پانچویں منٹ میں افضال نے پنلٹی سٹروک، 13 ویں منٹ میں مزمل ، 15 ویں منٹ میں محمد عمر، 42 ویں منٹ میں افضال حفیظ، 46 ویں میں محمد شہباز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں دیگر کھیلوں کی طرح ہاکی میں بھی کافی ٹیلنٹ موجود ہے لیکن سہولیات اور فنڈز کی کمی کے باعث قومی کھیل کو کافی نقصان پہنچا ، انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں اگر ہاکی زندہ ہے تو اس کی اصل وجہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ ہے جو کہ روزانہ گراؤنڈ میں شام تک نہ صرف موجود ہوتے ہیں بلکہ کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کے حل میں بھی مدد کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے دیگر صوبوں میں بھی ایسوسی ایشن کے عہدیدار گراؤنڈز کو تھوڑا بھی وقت دے تو ہمارے پاس کافی ٹیلنٹڈ کھلاڑی سامنے آسکتے ہیں جو کہ مستقبل میں ملک وقوم کانام روشن کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ جب تک وہ اپنی محنت ، لگن اور ایمانداری کے ساتھ نہیں کھیلیں گے وہ کبھی بھی ورلڈ چیمپئن نہیں بن سکتے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.