وزیراعظم محمد نواز شریف کی سرطان کی بیماری میں مبتلا بچے انوار اﷲ آفریدی سے ملاقات
ذیشان حیدر جمعہ 26 فروری 2016 20:21
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 فروری۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے سرطان کی بیماری میں مبتلا بچے انوار اﷲ آفریدی نے ملاقات کی۔ انوار اﷲ آفریدی نے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعظم انوار اﷲ آفریدی سے گرمجوشی سے ملے اور اس کی صحت کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کچھ وقت اس کے ساتھ گذارا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے انوار اﷲ آفریدی سے اس کے اہل خانہ اور مشاغل کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے انوار اﷲ آفریدی کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کے لئے حوصلے کا باعث ہے۔ انہوں نے انوار اﷲ آفریدی سے کہا کہ وہ اپنا بلند حوصلہ برقرار رکھے کیونکہ اﷲ تعالیٰ ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے انوار اﷲ آفریدی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ بیماری کو شکست دیں گے۔
وزیراعظم نے انوار اﷲ کی تعلیم کے بارے میں بھی پوچھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسے بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے سے ان کی زندگیوں میں بہت بڑی تبدیلی آ جاتی ہے اور ہماری توجہ کے دوررس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انوار اﷲ آفریدی نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا موقع ملنے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایک خواہش پوری ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو اپنے غیر ملکی دورے کے تجربہ بالخصوص ملالہ یوسفزئی سے اپنی ملاقات کے بارے میں بھی بتایا۔طالبعلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ملاقات کے لئے انتظامات کرنے کہ ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.