بنگلہ دیش کی وکٹ پر پاکستانی شاہین بھارت کو ہرا نے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں:عاقب جاوید
پاکستان ایشیا کی سب سے مضبوط ٹیم ہے اور اس بار اسے جیتنا ہی چاہئے، بہترین باؤلنگ اٹیک ہے میڈیا سے گفتگو
جمعہ 26 فروری 2016 21:56
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء)نوے کی دہائی کے سب سے تیز اور بھارتی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر اور یو اے ای کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی وکٹ پر پاکستانی شاہین بھارت کو ہرا نے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،بھارتی باؤلنگ اٹیک کمزور ہہونے کی وجہ سے پاکستان جیت کا حق دار ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی سٹار عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ایشیا کی سب سے مضبوط ٹیم ہے اور اس بار اسے جیتنا ہی چاہئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس 4بہترین فاسٹ باؤلرز کے ساتھ شاندار باؤلنگ اٹیک موجود ہے، محمد سمیع تیز گیند کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو طویل القامت محمد عرفان اپنی گیندوں سے بھارتی بلے بازوں کو پریشان کر سکتے ہیں جبکہ وہاب ریاض اور محمد عامر کو سب سے الگ اور منفرد باؤلربتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان بہتر الیون کے ساتھ میدان میں اترا گھاس والی پچ پر پاکستانی باؤلنگ اٹیک کے سامنے بھارتی بلے باز بے بس ہو جائیں گے۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بھارتی باؤلرز کے پاس سپیڈ کی کمی جبکہ پاکستانی فاسٹ باؤلرز مسلسل 145کی سپیڈ سے گیند کر سکتے ہیں۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.