پارٹی کو مضبوط اور منظم بنانے کی خاطر ورکر نظریاتی جدوجہد پر تمام توانائیوں کو بروئے کار لائیں،غلام نبی مری

سائنٹیفک خطوط پر استوار قومی منظم جماعت ہی بلوچ قومی ریاست کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ،رہنما بی این پی

جمعہ 26 فروری 2016 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی کو مضبوط اور منظم بنانے کی خاطر پارٹی کے ورکر نظریاتی جدوجہد پر اپنے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں کیونکہ سائنٹفک جدید خطوط استوار قومی منظم جماعت ہی بلوچ قومی ریاست کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے بی این پی وہ سیاسی و نظریاتی جماعت ہے جو قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں یہاں کے عوام کی حقیقی معنوں میں آرمانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے کیونکہ ہمارے جدوجہد کا مقصد چور دروازے سے اقتدار تک رسائی کی حصول ہرگز نہیں ہے ہمارے لئے بلوچ عوام کی قومی مفادات سرزمین کی تحفظ اور حفاظت سب سے اہمیت کا حامل ہے اور اس مقصد کی حصول کو ہم اپنا ایک اہم قومی نظریہ اور ایمان سمجھتے ہوئے عبادت کا درجہ دیتے ہیں مراعات کی حصول ہمارے لئے کوئی معنی نہیں رکھتا اور نہ ان کیلئے ہم اپنی توانائیاں کو صرف کرینگے ،ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری ، سردار حق نواز بزدار ، سردار عمران بنگلزئی ، بی این پی کوہلو کے ضلعی صدر ملک گامن خان مری ، اور دیگر نے بارکھان میں پارٹی کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دینے موقع پر پارٹی کے سینئر باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کی کونے کونے میں عوام کی نظریں بی این پی پر پڑی ہوئی ہیں اور عوام بی این پی کی جدوجہد کو فخر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے یہ امید کرتے ہیں کہ پارٹی ان کے آرمانوں اور حقیقی جدوجہد کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے اور حکمرانوں کے جعلی مظالم اور ناانصافیوں کے سامنے کبھی بھی تن و تنہا نہیں چھوڑینگے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاست دو صفوں میں بٹھ چکی ہیں ایک صفے میں ایسے لوگ قوم وطن دوستی جمہوریت اور اسلام کا نام لیکر صرف اور صرف مراعات اقتدار ٹھیکیداری اور اپنے دیگر گروہی مفادات کی حصول میں سرگرم عمل عوام کو مکمل طور پر بھول چکے ہیں اور اقتدار کے نشے میں مدعوش ہوکر قوم وطن دوستی حقیقی جمہوریت کی سوچ اور سیاست کو بدنام کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف وہ قیادت جو حقیقی معنوں میں نیشنلزم کی فکر و فلسفے ساحل وسائل قومی سوال واحق و اختیار کی سیاست کو اپنا کر عبادت اور جہاد کا درجہ دیکر استعماری قوتوں کے ناانصافیوں کے خلاف مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ آج بلوچ قوم کی تشخص اور وجود کو ختم کرنے کیلئے ایک طرف جاری مظالم کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے تو دوسری طرف میگا پروجیکٹس کے نام پر بلوچ وطن کی قدرتی وسائل مال ومڈی کو نہایت ہی بے دردی سے لوٹا جارہا ہے تیسری طرف افغان مہاجرین کے نام پر انھیں مردم شماری شامل کرانے کی کوشش کرکے اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بی این پی سراپا احتجاج پر ہیں پارٹی کارکنوں پر یہ بھاری قومی اوروطنی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان چیلنجز سے بلوچ قومی تشخص وجود کو برقرار رکھنے کیلئے منظم قومی جماعت بنانے کی خاطر اپنی توانائیاں کو بروئے کار لائیں اورگھر گھر پارٹی کے پروگرام منشور کو عام کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اس موقع پر ضلع بارکھان میں پارٹی کو فعال اور منظم اور تین مہینے کیلئے تنظیم کاری کو مکمل کرنے کیلئے سات رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی وڈیرہ عبدالغفار کھیتران ضلعی آرگنائزنگ محمد حنیف کھیتران ڈپٹی آرگنائزر صاحب جان کھیتران خیر جان کھیتران شاہد کھیتران یونس کھیتران اور احمد خان کھیتران ممبران ہونگے اس موقع پر پارٹی کے ضلعی قائدین وڈیرہ سرور کھیتران وڈیرہ محمد حیات کھیتران یاسین کھیتران اور دیگر دوست بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :