مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے شہر سلطان میں‌ ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں‌بحق 10 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 فروری 2016 11:17

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے شہر سلطان میں‌ ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں‌بحق ..

جتوئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2016ء) : مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں ٹریفک حادثہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم سے ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمی افراد کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 5 جاں بحق افراد میں سے چار افراد کی شناخت ہو چکی ہے ، دوسری جانب ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آئل ٹینکر کو ہٹانے کے لیے تاحال کرین نہیں پہنچی جس کی وجہ سے ٹینکر سے تمام آئل رس رس کر سڑک پر بہہ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :