فیس بک کا نفرت انگیز مواد خود کار طریقے سے ختم کرنے کا اعلان

فیس بک ملازمین کی تعدادمیں اضافہ کردیا جو پوسٹ کیے جانے والے مواد کا گہری نظر سے جائزہ لیتے ہیں،زکر برگ

ہفتہ 27 فروری 2016 12:50

فیس بک کا نفرت انگیز مواد خود کار طریقے سے ختم کرنے کا اعلان

کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) فیس بک کے بانی مارک سوکر برگ نے کہا ہے کہ مستقبل میں دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک پر نفرت انگیز مواد والی پوسٹیں خود کار طریقے سے ختم کر دی جایا کریں گی اور اس مقصد کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک کے سربراہ مارک سوکر برگ دو روزہ دورے پر جرمنی میں ہیں اور ان کے اس دورے کا مقصد اس ملک میں فیس بک پر بڑھتی ہوئی تنقید کو کم کرنا ہے، جرمنی کے متعدد حلقے فیس بک پر مہاجرین کے خلاف نفرت انگیز مواد شائع کیے جانے اور اس مواد کے نہ ہٹائے جانے پر فیس بک انتظامیہ سے نالاں ہیں۔

سوکر برگ کا ان حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان سے اس معاملے میں تاخیر ہوئی ہے اور یہ کہ اب انہوں نے جرمنی میں ایسے فیس بک ملازمین کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے، جو پوسٹ کیے جانے والے مواد کا گہری نظر سے جائزہ لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :