حضور نبی کریم کے احکامات اپنانے میں ہی نجات ہے‘ صوفی مسعوداحمد صدیقی
امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی لاہور آمد، ذیلی حلقوں کے دورے ، شرکاء سے خطاب
ہفتہ 27 فروری 2016 18:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ حضور نبی کریم کی سیرت طیبہ کی روشنی میں ان کے احکامات اپنانے میں ہی ہماری نجات ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی لاہور آمد کے بعد تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ضلعی یونٹوں کے دوروں کے دوران شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ موجودہ دور جہاں شیطانیت ، بے راہ روی اور فحاشی اپنے عروج پر ہے حضور نبی کریم کی ذات اقدس کو مشعل راہ بناتے ہوئے فرمودات نبوی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ان کی زیادہ سے زیادہ نشرواشاعت کی ضرورت ہے تاکہ ہم اﷲ رب العزت کی رحمت کے حقدار بن سکیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی روزمرہ زندگی کو سیرت طیبہ کے عین مطابق گزارنے کی بھرپور کوشش کرنی ہوگی۔
خواتین گھروں ، بازاروں میں اورجہاں تک ہوسکے پردے کا خصوصی طور پر اہتمام کریں، نوجوان نسل کو بے راہ روی کی دلدل سے نکالنے کیلئے بزرگان دینؒ کی تعلیمات اور روحانیت سے ہمکنار کرنا ہوگا۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے اچھرہ، سوڈیوال ، مصطفی آباد، مغل پورہ، گلشن راوی، پی سی ایس آئی آر سوسائٹی ، گورنمنٹ ایمپلائیز سوساسٹی، ماڈل ٹاؤن، ملتان روڈ، سبزہ زار سمیت دیگر حلقوں کا دورہ کیا اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام محلوق خد ا کی بے لوث خدمات کا جائزہ لیا ، اس موقع پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کوارڈینٹر ز پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر حاجی افتخار نقشبندی، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی، پیر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی سمیت فا?نڈیشن کے دیگر سینئر ممبران بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.