کمشنر اسکول کرکٹ چمپئن شپ ،فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی اسکول قلعہ لکشمن سنگھ نے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن کو شکست دے کر فائنل میچ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا
رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے فاتح ٹیم گورنمنٹ ہائی اسکول قلعہ لچھمن سنگھ کو تین لاکھ روپے کا چیک ،رنراپ ٹیم کو دو لاکھ روپے کا چیک دیا
ہفتہ 27 فروری 2016 20:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) کمشنر اسکول کرکٹ چمپئن شپ سیریز 2016 ء کے فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی اسکول قلعہ لکشمن سنگھ نے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن کو شکست دے کر فائنل میچ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ قذافی اسٹیڈیم کے کرکٹ کے میدان میں گورنمنٹ ہائی اسکول قلعہ لچھمن سنگھ نے فائنل میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 272 رنز کا پہاڑ گورنمنٹ ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن کے سامنے کھڑا کرکے 121 رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔
گورنمنٹ ہائی اسکول قلعہ لکشمن سنگھ کو گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو اس کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوئی۔ گورنمنٹ ہائی اسکول قلعہ لکشن سنگھ نے میچ121 رنز سے جیت لیا۔ گورنمنٹ ہائی اسکول قلعہ لچھمن سنگھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 8وکٹوں کے بدلے کل272 اسکور بنائے۔(جاری ہے)
(زید عالم 118، محمد عمر 50، ذوالفقار 42، محمد عمر 10-3، فضل 36-2)۔
گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن نے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے 39.2 اوورز میں 10وکٹ کے نقصان کے بدلے 151 اسکور بنالئے۔(دانیال 37، اسماعیل 24، حسن 43-3، رضوان 58-2)۔ گورنمنٹ ہائی اسکول قلعہ لکشمن سنگھ کے زید عالم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔کمشنر اسکول کرکٹ چمپیئن شپ سیریز 2016 ء کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف تھے۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل، ماجد خان، سلیم ملک، علیم ڈار اور ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان بھی تقریب میں موجود تھے۔ رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے فائنل جیتنے والی ٹیم گورنمنٹ ہائی اسکول قلعہ لچھمن سنگھ کو تین لاکھ روپے کا چیک جبکہ رنراپ ٹیم گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن کو دو لاکھ روپے کا چیک دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.