انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی

ہفتہ 27 فروری 2016 22:41

کراچی ۔ 27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم محمد ہمدانی ولد عبد الحمید کو غیر قانونی اسلحہ اور بارودی مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملزم کو پاکستان رینجرز سندھ نے 17 مارچ 2015ء کو میٹھادر کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ملزم کو قانونی کارروائی اور چالان کے لئے 18 مارچ 2015ء کو میٹھادر تھانے کے حوالے کیا گیا تھا جس کے بعد ملزم کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شروع کی گئی۔ مختلف شہادتوں اور گواہان کی گواہی کے نتیجے میں ملزم کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزا سنا دی۔

متعلقہ عنوان :