ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز ز اکیڈمی نے ریسکیو اکیڈمی میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا
اتوار 28 فروری 2016 16:33
لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 فروری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈیئر (ر) امیر حمزہ نے گزشتہ روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی (ریسکیو1122)لاہور میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب ایمرجنسی سروس 1122 ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا، سربراہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ایمرجنسی سروس 1122 مس دیبا شہناز اختر، رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد اور اکیڈمی کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بریگیڈیئر (ر) امیر حمزہ نے کہا کہ اکیڈمی میں تربیت پانے والے ریسکیورزکیلئے صحت مند اور خوشگوار سیکھنے کا ماحول موجود ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی ریسکیو سروس1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر اسد علی خان نے ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈیئر (ر) امیر حمزہ کی مثبت کاوش پر خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ وہ خیبر پختونخوا میں تمام ریسکیو سٹیشنز پر شجرکاری مہم کا آغاز کریں گے۔(جاری ہے)
امیر حمزہ نے کہا کہ پودے ناصرف ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں بلکہ ایسا پُرفضاء ماحول سیکھنے سکھانے کے عمل میں معاون ثابت ہوتا ہے اس حوالہ سے اتوار کو شجر کاری مہم کا آغاز کر دیاگیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں ایمرجنسی سروسز زاکیڈمی کے مختلف مقامات پر500سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.