بھارت کی مہلک جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوز کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، آبدوز کی لانچنگ کے بعد بھارت دنیا کے ان 6 ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جن کے پاس یہ نظام موجود ہے، آبدوز پر کے15 اور کے 4 نظام کے حامل مہلک میزائل نصب ہونگے جو400 میل سے 2 ہزار میل تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،غیر ملکی میڈیا

اتوار 28 فروری 2016 23:35

بھارت کی مہلک جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوز کی تیاریاں آخری مراحل میں ..

نئی دہلی/لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) بھارت کی مہلک جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوز کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوز کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ۔ اس مہلک آبدوز کی لانچنگ کے بعد بھارت دنیا کے صرف 6 ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جن کے پاس یہ نظام موجود ہے۔

(جاری ہے)

چھ ہزار ٹن وزنی اور 110 میٹر لمبی اس جوہری آبدوز کا نام آئی این ایس آرھانت ہے۔ آرھانت سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب فاتح یا سب دشمنوں کا خاتمہ کرنے والا ہے۔ بھارت اس جوہری آبدوز پر تاپ سیکرٹ پروگرام کے تحت گزشتہ 30 سالوں سے کام کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس جوہری آبدوز پر کے- 15 اور کے- 4 نظام کے حامل مہلک میزائل نصب ہونگے۔ یہ خطرناک ہتھیار 400 میل سے 2 ہزار میل تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس نظام کی تیاری سے بھارت زمینی یا فضائی پلیٹ فارم کی عدم موجودگی کی صورت میں سمندر سے جوہری میزائل فائر کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :