پشاور، بہترین نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دو ایس پیز کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا
پیر 29 فروری 2016 16:46
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس ناصر خان دُرانی نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں فرائض کی ادائیگی کے دوران جرائم پیشہ افراد بالخصوص اغوا کاروں اور بھتہ خوروں کے خلاف بہترین نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دو ایس پیز کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق پچھلے چھ مہینوں کے دوران فرائض کی ادائیگی کے دوران قانون کو مختلف نوعیت کے جرائم میں مطلوب افراد بالخصوص بھتہ خوروں اور اغوا کاروں کے خلاف ایس پی امجد خان اور ایس پی نثار خان کی بہترین کارکردگی کو فورس کے دیگر اہلکاروں کے لئے مثالی اورقابل تقلید قرار دیا گیا ۔
آئی جی پی نے دونوں ایس پیز کو آج سنٹرل پولیس آفس پشاور بلایا جہاں ایک تقریب میں دونوں ایس پیز کو پیشہ وارانہ فرائض کے ادائیگی کے دوران ہر قسم کے جرائم میں مطلوب افراد بالخصوص بھتہ خوروں اور اغوا کاروں کے خلاف بہترین نمایاں کارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا ۔(جاری ہے)
آئی جی پی نے دونوں پولیس آفسروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پولیس فورس کے لئے قیمتی اثاثہ قرار دیا اور ان کی سربراہی میں قانون کو مطلوب افراد کے خلاف مزید کامیابیاں کامرانیاں حاصل کرنے کی اُمید ظاہر کی۔پرنسپل سٹاف آفیسر برائے آئی جی پی محمد افضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.