پاکستان نے ٹی ٹونٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی،گرین شرٹس میچز کی سنچری مکمل کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی
پیر 29 فروری 2016 20:06
اسلام آباد۔ 29 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء) پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی، گرین شرٹس نے ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں شرکت کے ساتھ میچز کی سنچری مکمل کر لی اور اس کے ساتھ ہی وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کو اس سے قبل بھی سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے، گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں شرکت کے ساتھ ہی اس نے کیریئر کے سو میچز مکمل کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور وہ سو میچ کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔
گرین شرٹس نے کھیلے گئے 99 میچز میں 57 کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ 39 میں اسے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ 88 میچز کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقہ 84 میچز کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا اور انگلینڈ 81، 81 میچز کھیل کر مشترکہ طور پر چوتھے، سری لنکا 78 میچز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.