بیجنگ میں شہریوں کی اوسط عمر 82ہو گئی

پیر 29 فروری 2016 21:36

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء/شنہوا) چین میں انسان کی اوسط عمر 82سال تک پہنچ گئی۔بیجنگ کے صحت اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق میونسپل کمیشن کی جانب سے پیر کوجاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014کی نسبت2015میں شہریوں کی اوسط عمر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

2014کے مقابلے میں 2015میں شہریوں کی اوسط عمر میں 0.14فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کی شرح اموات گزشتہ 0.21فیصد رہی جبکہ مہلک بیماریوں میں کینسر، دل کے امراض اور دفاغی بیماریوں نے سب سے زیادہ شہریوں کو متاثر کیا جس کے باعث شہریوں کے طبی اخراجات میں گزشتہ سال اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :