مشترکہ مفادات کو نسل کا اجلاس، وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے مسائل پر بھرپور آواز اٹھائی ، وزیراعظم کی مسائل کے حل کی یقین دھانی
پیر 29 فروری 2016 21:55
کراچی/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت منعقدہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ کے مسائل پر بھرپور آواز اٹھائی جس پر وزیراعظم پاکستان نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں کراچی میں منعقدہ اے پی سی کی سفارشات بھی سی سی آئی میں پیش کیں جس میں 32 جماعتوں نے سندھ سے 30لاکھ افغانیوں ، برمی ، اور دیگر کو مردم شماری میں شامل نہ کرنے اور انہیں جلد واپس بھیجنے کی سفارش کی ہے جس پر وزیراعظم نے 32 جماعتوں کی سفارشات کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ باہر کے رہنے والوں کو مردم شماری میں شامل نہیں کیا جائیگا۔
وزیراعظم پاکستان نے مردم شماری کا فیصلہ اگلے سی سی آئی کے اجلاس تک موخر کر دیا۔(جاری ہے)
کیونکہ اس وقت فوج آپریشن ضرب عضب سمیت دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کو اسلام آباد کو پانی دینے پر اعتراض نہیں اگر کراچی کو بھی تمام صوبے اپنے حصے کا پانی دیں۔ اسلام آباد کی طرح کراچی میں بھی سارے ملک کے لوگ رہتے ہیں ۔
جس پر وزیراعظم نے تینوں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو اپنی سفارشات اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزارت پیٹرولیم کی طرف سے سندھ کے دو تیل کے فیلڈ سادرن کمان سے الگ کر کے ناردن کمانڈ کو دینے کے فیصلے پر بھی احتجاج کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے وزارت پیٹرولیم کے تحت چاروں صوبوں کے وزراء خزانہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی جو اس مسئلے کو حل کریگی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے لوکل گورنمنٹ کا مسئلہ اٹھانے پر وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اس مسئلے پر سی سی آئی کے اگلے اجلاس میں موضوع بحث لا کر فیصلہ کیا جائیگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے حیسکو اور سیسکو کے خلاف شکایات پر وزیراعظم پاکستان نے وفاقی وزیر بجلی و پانی کو ہدایت کی مسئلے کو خود حل کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر چند لوگ بجلی کا بل نہیں ادا کر تے ہیں تو حیسکو اور سیسکو پورے گاؤں /علاقے کا ٹرانسفر نکال کر لے جاتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.