پاکستان بیورو آف شماریات کی گورننگ کونسل میں تمام صوبوں کو نمائندگی حاصل ہے
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا ایوان بالا میں جواب
پیر 29 فروری 2016 22:20
اسلام آباد ۔ 29فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان بیورو آف شماریات کی گورننگ کونسل میں تمام صوبوں کو نمائندگی حاصل ہے اور یہ ممبران میرٹ پر تعینات کئے گئے ہیں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران انہوں نے منصفانہ اور شفاف مردم شماری 2016ء کے انعقاد کے لئے پاکستان بیورو آف شماریات کے بورڈ آف فنکشنل اورگورننگ کونسل میں سندھ‘ بلوچستان‘ خیبر پختونخوا اور فاٹا کی نمائندگی یقینی بنانے پر بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے پر آئین کے مطابق عمل کر رہی ہے۔
گورننگ کونسل میں تمام صوبوں سے ممبران شامل کئے گئے ہیں جوکہ صرف میرٹ پر تعینات کئے گئے۔ سینیٹر نہال ہاشمی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مردم شماری اس لئے ضروری ہے کہ اس سے مستقبل کی منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
2008ء میں مردم شماری بلاوجہ ملتوی کی گئی۔ گزشتہ مردم شماری اور خانہ شماری کے دوران سندھ میں بے قاعدگیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی صوبہ چھوٹا نہیں سب صوبے ہمارا حصہ ہیں۔
سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اس سے پہلے 1998 ء میں بھی ہماری حکومت نے ہی مردم شماری کرائی۔ 2008ء میں مردم شماری کرانا لازمی تھی لیکن نہیں کرائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پاٹی نے اپنے دور حکومت میں کتنے ترقیاتی کام کرائے اور کتنے اداروں کو بہتر کیا۔ اب بھی ہم ہی مردم شماری کرائیں گے۔ ہم کالجز اور سکولز بنا رہے ہیں اور اقتصادی راہداری صنعتی زون بنا رہے ہیں۔ ہم پی آئی اے کو ٹھیک کر رہے ہیں۔ صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں‘ انہیں اپنے کئے پر شرمندگی کااظہار کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.