پیمراکی ٹی وی چینلزکونیشنل ایکشن پلان پرعمل کرنے کی ہدایت
منگل 1 مارچ 2016 14:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے ٹی وی چینلز کونیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینلزمیڈیا ضابطہ2015 پر اس کی روح کے مطابق عمل کرے،نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر ٹی وی چینل کے خلاف سخت ایکشن ہو گا،چینلز سنسنی خیزی، متنازعہ فرقہ وارانہ معاملات پر اکسانے والے پروگرامز سے اجتناب کرے، چیئرمین پیمرا کو کوئی بھی پروگرام بند کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
منگل کو ایک بیان میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کی نیشنل ایکشن پلان اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پیمرانے چینلز پر زور دیا کہ وہ درجہ بندی کی بجائے قومی مفاد اور قومی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔(جاری ہے)
اتھارٹی نے کہا کہ حساس معاملات پر غیرذمہ دارنہ گفتگو سے بدامنی پھیل سکتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ چینلز سنسنی خیزی، متنازعہ فرقہ وارانہ معاملات پر اکسانے والے پروگرامز سے اجتناب کریں، ریٹنگ کی بجائے ملکی مفاد اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھیں، حساس مسئلے پر غیر ذمہ دارانہ گفتگو ملک میں انتشار کا باعث بن سکتی ہے، اس لئے ایسی رپورٹس ، فوٹیج، ٹکرز کو نشر نہ کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین پیمرا کو کوئی بھی پروگرام بند کرنے کا اختیار حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.