جو امن رواداری اور برداشت اسلام میں ہے دنیا کے کسی مذہب میں نہیں‘ ایس ایم ظفر
نوجوان اسلام کے سلامتی والے پیغام کو دنیا میں عام کریں‘ معروف قانون دان کا بزم منہاج پروگرام میں خطاب
بدھ 2 مارچ 2016 19:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ بزم منہاج کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے معروف قانون دان ایس ایم ظفر نے کہا کہ نوجوان اسلام کے سلامتی والے پیغام کو دنیا میں عام کریں،پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ،دنیا کو بتائیں کہ جو امن رواداری اور برداشت اسلام میں ہے دنیا کے کسی مذہب میں نہیں ہے۔
انہوں نے طلباء و طالبات کو نصیحت کی کہ ہمیشہ سچ بولیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہم بزرگوں کی امید ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق خان نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کا خطبہ حجتہ الوداع اقوام متحدہ کے چارٹر میں شامل کر دیا جائے تو دنیا سے عدم برداشت اور بدامنی ختم ہو جائے گی۔ حکمران حقوق نسواں کے ساتھ ساتھ حقوق پاکستان کا بھی خیال کریں، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس میں ہر کام فوج کو کرنا پڑتا ہے،دنیا میں حکومتیں اپنی افواج کیلئے آسانیاں پیدا کرتی ہیں مگر پاکستان میں مشکلات کھڑی کی جاتی ہیں،فوج کا نام ہی پاکستان ہے،فوج دہشتگردی کے خاتمے ،امن کے فروغ اورمعاشی استحکام کیلئے جدوجہد کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ شہ رگ کشمیر چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے مگر حکمرانوں کی اس طرف توجہ نہیں ہے،بزم منہاج کی تقریب سے اعجاز چودھری، مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ناصر شیرازی، سینئر آرٹسٹ عثمان پیرزادہ، سینئر صحافی تجزیہ کار عارف حمید بھٹی، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی،سید امجد علی شاہ،سہیل رضا ،شہزاد رسول ،عبدالحفیظ چودھری نے خطاب کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.