پنجاب میں سستی روٹی سکیم کے تحت کھلنے والے سینکڑوں تندور گھوسٹ نکلے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نوٹس ،انکوائری کا حکم
بدھ 2 مارچ 2016 20:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) پنجاب میں سستی روٹی سکیم کے تحت کھلنے والے سینکڑوں تندور گھوسٹ نکلے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز پنجاب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی صدارت میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سستی روٹی پروگرام میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،پنجاب میں سیکڑوں گھوسٹ تندوروں کو کئی سالوں تک مفت آٹافراہم کیا جاتا رہا جس پر میاں محمودالرشید نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری فوڈ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی،جس میں سیکرٹری ریونیو اور سیکرٹری انڈسٹریز بھی شامل ہیں، کمیٹی کوتحقیقات کرکے4ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشیدنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق سستی روٹی سکیم کے تحت کھولے گئے تندروں میں30فیصد سے زائد گھوسٹ ہیں ،پنجاب کے36اضلاع میں سیکڑوں فرضی تندوروں کو کئی سالوں تک اربوں روپے کا مفت آٹا جاتا رہا ہے جس میں مبینہ طور پر ڈی سی اوز اور لیگی نمائندے ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مفاد عامہ کے منصوبوں میں کرپشن کی باتیں شروع ہوئیں تو حکمران نیب کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.