دودھ کی قیمت میں اضافے کے مثبت پہلووٴں کو دیکھا جائے، کمشنر کراچی کی نرالی منطق
جمعرات 3 مارچ 2016 14:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء ) کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافے پر کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کی نرالی منطق سامنے آئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ دودھ کی قیمت میں اضافے کے مثبت پہلووٴں کو دیکھا جائے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیری فارم، ہول سیلر اور ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ شہریوں کو دودھ 80 روپے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہوگا لیکن حیرانی کی بات ہے کہ کراچی میں دودھ 70 روپے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب تھا جو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اچانک 20 روپے فی لیٹر بڑھا کر 90 روپے فی لیٹر کردیا گیا۔
دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جس کے بعد دودھ مافیا اور کمشنر کراچی کے درمیان 14 گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے جس کے بعد بالاخر کمشنر کراچی نے دودھ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے 20 روپے اضافے کے بجائے 10 روپے اضافے پر اکتفا کرلیا۔(جاری ہے)
کمشنر کراچی نے عوام کو خوشخبری سنائی کہ انہیں اب دودھ 90 کے بجائے 80 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جو کہ بہرحال 10 روپے مہنگا ہی ہے کیوں کہ شہری اس سے قبل دودھ 70 روپے فی لیٹر کے حساب سے خرید رہے تھے۔ امید ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرزقیمتوں میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.