چین کی نیپال کو 22لاکھ امریکی ڈالر کی طبی امداد

جمعرات 3 مارچ 2016 16:18

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء ) چین نے نیپال کو 22لاکھ امریکی ڈالر کی طبی امداد فراہم کر دی ہے ، یہ امداد چین کے صحت کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے استعمال کی جائے گی اس سلسلے میں نیپال میں چینی سفیر اور نیپالی محکمہ صحت کے سیکرٹری نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ،معاہدے کے مطابق چین نے نیپال کو آئی سی یو مانٹیرز ، ریڈار ٹیکنالوجی ، وینٹی لیٹر اور دیگر ضروری سامان بی پی کیرالہ میموریل کینسر ہسپتال کے حوالے کیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا بی پی کینسر ہسپتال میں کام کرنے والی آٹھ رکنی چینی میڈیکل ٹیم کی تعیناتی کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد اسے الوداع کیا گیا جبکہ 17رکنی نئی ٹیم کی آمد کا خیر مقدم کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :