''سعودی خواتین خاوند کی اجازت کے بغیر آپریشن کراسکتی ہیں'' سعودی شوریٰ کونسل
جمعرات 3 مارچ 2016 17:55
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء)سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے خواتین کو موجودہ قوانین کے تحت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر زچگی کے دوران سرجری کرانے کی اجازت دے د ی سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے ایک رکن مونا المشیت خود شاہ خالد یونیورسٹی میں گائناکالوجی کی پروفیسر اور کنسلٹینٹ ہیں۔انھوں نے واضح کیا ہے کہ طبی وجوہ کی بنا پر دوسری اقسام کی سرجری کے لیے خاوند کی اجازت درکار ہوتی ہے۔
انھوں نے یہ باتیں الریاض میں منعقدہ مریضوں کے حقوق سے متعلق پہلی خلیجی کانفرنس میں ''علاقائی اور عالمی سطح پر خواتین کی صحت کے شعبے میں بااختیاری'' کے موضوع پر پیپر پیش کرتے ہوئے کہی ہیں۔مونا المشیت نے کہا کہ ''خواتین کو تولیدی برسوں کے دوران علاج معالجے کی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے''۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ''اس تحریک سے علاج کی بھاری لاگت اور چھاتی کے سرطان جیسی بیماریوں سے اموات میں کمی واقع ہوگی''۔
انھوں نے تجویز پیش کی کہ بینائی اور بصارت سے محرومی سمیت خصوصی ضرورت کی حامل خواتین کے لیے خصوصی پروگرام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔اس قسم کی نگہداشت پر سعودی مملکت کے دسویں ترقیاتی منصوبے میں بھی زور دیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ سنہ 2000ء میں وضع کردہ ''ہزاریے ترقیاتی اہداف'' کے مطابق خواتین کی صحت سے متعلق پروگراموں کو اختیار کیا جانا ضروری ہے۔سعودی عرب نے ان ترقیاتی اہداف پر دستخط کررکھے ہیں لیکن وہ 2060ء کے اختتام تک ان مقاصد اور اہداف کے حصول کے لیے ابھی کام کررہا ہے۔سعودی شوریٰ کونسل کی رکن کا کہنا تھا کہ ''خواتین کی صحت کے شعبے میں بااختیاری گذشتہ چند سال کے دوران مقامی ،علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر گہری تشویش کا سبب رہی ہے۔سعودی عرب میں صحت کے نجی اور سرکاری شعبے نے اس کو قبول کیا ہے اور سعودی حکومت اس ہم شعبے میں جاری کوششوں کی معاونت کررہی ہے۔اس ضمن میں بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ان میں سعودی جامعات میں خواتین کی صحت سے متعلق اعلیٰ سطح پر تحقیق کے لیے چئیرز کا قیام بھی شامل ہے'۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.