چیئرمین سینیٹ نے توہین پارلیمنٹ کا مرتکب ہونے پر جائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن ارم اے خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی
کوئی مشورہ دے تو اسے کیوں ختم کرنا چاہتے ہیں ، وفاقی وزیر کی وضاحت کے بعد معاملے کی مزید تحقیقات نہ کی جائیں اور اس بحث کو ختم کیا جائے، اعتزاز احسن
جمعرات 3 مارچ 2016 20:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے توہین پارلیمنٹ کا مرتکب ہونے پر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن ارم اے خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ معاملہ کی مزید تحقیقات کی جائے اور اگر کوئی اور ملوث ہے تو اسے بھی نوٹس دیا جائے ۔ چیئرمین سینیٹ نے تین ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی جبکہ وفاقی وزیر زاہد حامد اور اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن نے جائنٹ سیکرٹری کے خط کو مروجہ طریقہ کار اور قانون کے تحت قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی مزید تحقیقات نہ کی جائیں اور اس بحث کو ختم کیا جائے ۔
جمعرات کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں سینیٹ خصوصی کمیٹی برائے اختیارات کی منتقلی کی رپورٹ جو پارلیمنٹ کے مختلف قوانین یا ایگزیکٹو آرڈرز کے تحت قائم کردہ یا تشکیل کردہ تمام پالیسی اور انتظامی بورڈ ، کونسلوں، اداروں کی از سر نو تشکیل کی جائیگی تاکہ تمام صوبوں کو یکساں نمائندگی کو یقینی بنانے کی ہدایت پر مشتمل کابینہ ڈویژن کی جانب سے جمع شدہ جواب پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے تمام پالیسی اور انتظامی بورڈز کونسلوں اداروں کی از سر نو تشکیل کرنے اور 18 ویں ترمیم پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام صوبوں کو یکساں نمائندگی دینے کے حوالے سے کام کیااور اپنی سفارشات تیار کر کے کیبنٹ سیکرٹری کو بھجوائی جن کا جواب سینیٹ سیکرٹری کو آیا کہ یہ سفارشات آئین سے متصادم ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.