وزیراعظم نوازشریف 9 مارچ سے 3روزہ سرکاری دورے پر سعودیہ عرب جائیں گے
جمعہ 4 مارچ 2016 16:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف 9 مارچ سے 3روزہ سرکاری دورے پر سعودیہ عرب جائیں گے ،جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلیمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں خطے کی مجموعی صورت حال سمیت سعودی عرب ایران کشیدگی کے امور پر بات چیت ہو گی۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 9مارچ کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہونگے اور 11مارچ تک سعودی عرب میں قیام کریں گے رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ گزشتہ ماہ ایران اورسعودی عرب کے دورے کا فالو اپ ہے اور اس میں وزیراعظم نواز شریف گزشتہ ماہ جنوری میں کیے گئے دورے میں اٹھائے گئے نکات کو سعودی حکام کے سامنے رکھیں گے ، جبکہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشید گی ختم کرنے پر ذور دیں گے ۔
رپورٹ کے مطا بق وزیراعظم سعودی عرب میں تین روزہ قیام کے دوران سعودی فرمانرواشاہ سلیمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاک سعودی عرب تعلقات ، مشرق وسطیٰ کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گااور سعودی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور سعودیہ ایران کشیدگی پر بھی بات چیت ہو گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.