پاکستان کی ترقی گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی سے مشروط ہے،برجیس طاہر
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو پاک چین اقتصادی راہداری کی صورت میں ایک انتہائی سنہری موقع فراہم کیا ہے اور اس میگا منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی کے ایک ایسے سفر کا آغاز ہو گا،اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب
جمعہ 4 مارچ 2016 21:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی سے مشروط ہے۔اُنہوں نے یہ بات گلگت بلتستان کے اُمور سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،وفاقی سیکرٹر ی برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان عابد سعید ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان طاہر حسین کے علاوہ سینئر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو پاک چین اقتصادی راہداری کی صورت میں ایک انتہائی سنہری موقع فراہم کیا ہے اور اس میگا منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی کے ایک ایسے سفر کا آغاز ہو گا جس سے گلگت بلتستان سمیت پورا ملک اور خطہ مستفید ہوگا۔(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ چونکہ گلگت بلتستان اس منصوبے کا انتہائی اہم حصہ اور Launching base کے مترادف ہے لہذا اس منصوبے کی نتیجے میں ترقی کا سب سے بڑا مثبت اثر گلگت بلتستان پر بھی ہوگاوفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں PSDP کے تحت ترقیاتی پروجیکٹس پر ترجیجی بنیادوں پر پیروی کی جائے گی ۔
اور اس ضمن میں پلاننگ ڈویژن سے مسلسل رابطہ رکھا جائے گا تاکہ اِن ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل بلا تعطل جاری رہ سکے۔گلگت بلتستان میں ٹیکس کے ایشوپر بات چیت کرتے وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ٹیکس دہند گان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکے وزیر اعظم پاکستان سے منظوری کے لیے بھیجی جائیں گی اس کے علاوہ وفاقی حکومت اور جی بی کونسل کے درمیان انکم ٹیکس کے سلسلے میں معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.