انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے انٹرنیشنل کمیونٹی کو دعوت دیتے ہیں، بیرسٹر سلطان
مقبوضہ کشمیر میں فراڈ الیکشن ہوتے ہیں اسلئے ہم مقبوضہ کشمیر کی حکومت کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتے،امریکن ایمبیسی کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو
جمعہ 4 مارچ 2016 21:17
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کی مانیٹرنگ کے لئے ہم انٹرنیشنل کمیونٹی کو دعوت دیتے ہیں ووٹر فہرستوں کی تیاری سے لے کر ووٹوں کی گنتی تک کا سارا مرحلہ وہ خود دیکھ سکیں کہ الیکشن شفاف اور غیر جانبددار ہوئے ہیں یا نہیں۔
کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں فراڈ الیکشن ہوتے ہیں اسلئے ہم مقبوضہ کشمیر کی حکومت کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتے۔ اولاً تو رائے شماری انتخابات کا متبادل ہے ہی نہیں اسکے باوجود وہاں الیکشن فراڈ ہوتے ہیں۔اسلئے ہم انٹرنیشنل کمیونٹی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مانیٹرنگ کریں ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اپنی رہائشگاہ پر امریکن ایمبیسی کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرامریکن ایمبیسی کے وفد میں پولیٹیکل قونصلرایئن میککیری ( Ian McCary ) ،ایکسٹرنل افئیرز کی چیف لبنی خان، اینٹرنل یونٹ چیف مائیکل وایاء(Michael Via) شامل تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے یہ انتخابات مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی اہم ہیں کیونکہ مسئلہ کشمیر اہم موڑ میں داخل ہو چکا ہے اوریہ انتخابات اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ آزاد کشمیر کے عوام کیا چاہتے ہیں بلکہ یہ آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کا بھی معاملہ ہے کیونکہ نواز شریف دھاندلی کا ماسٹر ہے اور وہ آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کرنا چاہتا ہے۔پہلے تو چیف الیکشن کمشنر کو نو ماہ تک مقرر ہی نہیں کیا گیا اور اب دو ماہ قبل چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ لیکن ہم جلد بازی میں کسی دھاندلی کوبرداشت نہیں کریں گے۔اسلئے ہم آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں انٹرنیشنل مانیٹرنگ چاہتے ہیں جسطرح کہ پاکستان کے 2013 ء کے انتخابات میں مانیٹرنگ ہوئی تھی۔ اسی لئے ہم چاہتے ہیں کہ یہاں پر بھی انٹرنیشنل مانیٹرنگ ہو۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکی وفد کو آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عمران خان کے کوٹلی جلسہ اور نواز ،مودی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔*متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
کراچی میں 6 تا 8 مئی کے دوران ہیٹ ویو سے شہریوں کو بچانے کیلئے مارکیٹوں بس اسٹاپس سمیت مختلف مصروف مقامات پر پینے کے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.