ایشیا کپ، بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ اور شائقین نے عدم برداشت کی نئی مثال قائم کردی
مبینہ طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں مشہور پاکستانی شائق بشیر احمدکوہراساں کیا گیا،پاکستانی جھنڈے کی حامل شرٹ اتار کر بنگلہ دیشی جھنڈے والی قمیض پہنا دی،سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں تصدیق ہوگئی
جمعہ 4 مارچ 2016 22:44
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء ) بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ اور شائقین نے عدم برداشت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے مشہور پاکستانی شائق بشیر احمد کی پاکستانی جھنڈے کی حامل شرٹ اتار کر بنگلہ دیشی جھنڈے والی قمیض پہنا دی،ایشیا کپ میں شریک پاکستانی ٹیم کی حمایت کیلئے بنگلہ دیش جانے والے محمد بشیر کو مبینہ طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں ہراساں کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ اور شائقین نے عدم برداشت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے مشہور پاکستانی شائق بشیر احمد کی پاکستانی جھنڈے کی حامل شرٹ اتار کر بنگلہ دیشی جھنڈے والی قمیض پہنا دی۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے رکن اسمبلی الیاس الدین ملا بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
بظاہر عوام کے ساتھ مل کر بشیر کو پاکستانی قمیض اتار کر بنگلہ دیشی جھنڈے کی حامل قمیض پہننے پر مجبور کیا۔
یاد رہے کہ اس میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔فیس بک اور سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹ پر سامنے آنے والی تصویروں میں اس صورتحال کی تصدیق ہوئی جس میں الیاس الدین کے سامنے بشیر کو بنگلہ دیشی جھنڈا پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ان کے گرد بنگلہ دیش شائقین نے گھیرا ڈالا ہوا تھا۔رپورٹس کے مطابق رکن اسمبلی نے شائقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ زبردستی بشیر کے جسم پر بنگلہ دیشی پرچم لپیٹ دیں۔اس موقع بنگلہ دیشی حکام اور مشتعل شائقین کے سامنے پاکستانی کرکٹ شائق بشیر احمد بالکل بے بس نظر آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.