کراچی، پاکستان کی معاشی بہتری سے سیمنٹ انڈسٹری اور تعمیراتی شعبے میں تیزی
ہفتہ 5 مارچ 2016 13:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) پاکستان کی معاشی بہتری کی وجہ سے سیمنٹ انڈسٹری اور تعمیراتی شعبے میں تیزی آئی ہے جس سے سیمنٹ کی مقامی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 17.49 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اب 20.89 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ برس اسی مدت کے لیے 17.78 ملین ٹن تھی، تاہم برآمدات میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 22.54 فیصد کم ہوچکی ہے۔
گزشتہ برس جولائی 2014 تا فروری 2015ء تک یہ 5 ملین ٹن تھی لیکن جولائی 2015 تا فروری 2016 تک یہ 3.8 ملین ٹن تک کم چکی ہے۔ سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران 8.71 فیصد اضافہ ہوا ہے، مجموعی فروخت اس دوران 24.76 ملین ٹن رہی ہیں جبکہ گزشتہ برس اسی مدت کے لیے یہ 22.78 ملین ٹن تھیں۔(جاری ہے)
فروری 2016 کے دوران مقامی سیمنٹ کی فروخت میں 29.79 فیصد اضافہ ہوا۔
برآمدات کے ضمن میں دسمبر 2014 کے بعد پہلی بار بہتری دکھائی دی ہے اور فروری 2016 میں 1.47 فیصد فروری 2015 کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے، اس طرح سیمنٹ کی مجموعی فروخت گزشتہ برس کے اس ماہ کے مقابلے میں 25.06فیصد زیادہ رہی ہے ۔ مجموعی طور پر مقامی فروخت اور برآمدات بالترتیب فروری 2016 میں 2,981,904 ٹن اور 467,287 ٹن رہی ہے۔ گزشتہ برس فروری 2015 میں یہ بالترتیب 2,297,568 ٹن اور 460,510 تھی۔ ملک کے شمالی علاقوں میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی فروخت فروری 2016 میں 2,428,597 ٹن رہی جبکہ گزشتہ برس اس مدت کے لیے یہ 1,885,982 ٹن تھی ، اس طرح اس میں 28.77 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ملک کے جنوبی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی فروخت فروری 2016 میں 553,307 ٹن رہی ہے جو گزشتہ برس فروری 2015ء میں 411,586 ٹن تھی، اس طرح اس ضمن میں 34.43 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی برآمدات فروری 2016 میں 18.9فیصد کمی کے ساتھ 169,809 ٹن رہی ہیں جبکہ گزشتہ برس اسی مدت کے لیے یہ 209,461 ٹن تھیں۔ ملک کے شمالی علاقوں میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی برآمدات گزشتہ برس فروری 2015ء کی 251,049 ٹن سے بڑھ کر فروری 2016ء میں 297,478 ٹن ہوگئیں، اس طرح اس فروری 2016 میں برآمدات 18.5فیصد زیادہ رہی ہیں۔ سیمنٹ کی مجموعی فروخت گزشتہ برس فروری 2015 میں 2.758 ملین ٹن سے بڑھ کر فروری 2016 میں 3.449 ملین ٹن ہو گئیں، اس طرح اس حوالے سے فروری 2016 میں 25.06 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں یہ اب تک سب سے زیادہ اضافہ تھامزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.