پانچ سال تک چین کی آبادی ایک ارب 42کروڑ ہو جائیگی

ہفتہ 5 مارچ 2016 17:37

پانچ سال تک چین کی آبادی ایک ارب 42کروڑ ہو جائیگی

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء/شنہوا) چین کی آبادی میں جس تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس کے مطابق ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ چین کے آئندہ پانچ سالہ منصوبے کے اختتام (2020) تک چین کی آبادی ایک ارب 42کروڑ ہو جائیگی ، اس وقت چین کی کل آبادی ایک ارب 37کروڑ سے زائد ہے ، صورتحال کے پیش نظر چین نے فیملی پلاننگ کی پالیسی کو زیادہ موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، چین کی آبادی میں اضافے کی ایک بڑی وجہ چین کی ایک خاندان دو بچے کی پالیسی بھی بیان کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں شہریوں کو زچہ بچہ کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے ، پیدائش کی رجسٹریشن کا نظام بہتر بنایا جائے گا ، ہسپتالوں اور کلینکس میں مریضوں کے لئے بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ، آبادی میں اضافہ کا ایک بڑا سبب چین میں غیر متوازن جنسی تعلقات ہیں جنہیں مختلف اقدامات کے ذریعے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت لایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :