ساڑھے 8ارب ڈالر کا کالا دھن منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھجوایا گیا ‘ عوامی تحریک کا حقائق نامہ
کرپشن نہ کرنے کا شریف برادران کا دعوی جھوٹا ہے،آڈیٹر جنر ل نے اپنی رپورٹ میں پنجاب حکومت کی 9سنگین مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے
ہفتہ 5 مارچ 2016 17:50
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کرپشن ، فنانشنل مس مینجمنٹ کے حوالے سے حقائق نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساڑھے 8ارب ڈالر کا کالا دھن منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھجوایا گیا ،لوٹی گئی قومی دولت واپس لانے کی بجائے حکمران لٹیروں کو تحفظ دے رہے ہیں،کرپشن نہ کرنے کا شریف برادران کا دعوی جھوٹا ہے،آڈیٹر جنر ل پاکستان نے اپنی 2014 کی رپورٹ میں پنجاب حکومت کی 9سنگین مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی جسے حکومت نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیااور حکمران نیب کو آنکھیں دکھارہے ہیں۔
سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، صوبائی صدور ، فیاض وڑائچ، بشارت جسپال اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراﷲ صدیقی کی طرف سے جاری کئے گئے حقائق نامہ میں کہا گیا ہے کہ دبئی لینڈ ڈویلپمنٹ کی جاری شدہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں پاکستانیوں نے دبئی کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں ساڑھے چھ ارب ڈالر انویسٹ کیے اور وفاقی وزیر خزانہ پارلیمنٹ میں یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کا دو سو ارب ڈالر کا کالا دھن پڑا ہے مگر حکمرانوں نے یہ دولت واپس لانے کی بجائے اس پر خاموشی اختیار کررکھی ہے کیونکہ لٹیرے حکومتی ایوانوں میں موجود ہیں وہ قومی دولت واپس لانے کی تجویز پر عمل نہیں ہونے دینگے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.