ترک شہری بلا ویزہ یورپی ملکوں کی آزادانہ طور پر سیاحت کر سکیں گے،ہینز یورگ ہابے

اتوار 6 مارچ 2016 15:11

ترک شہری بلا ویزہ یورپی ملکوں کی آزادانہ طور پر سیاحت کر سکیں گے،ہینز ..

استنبول ۔ 6 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مارچ۔2016ء) یورپی یونین کے ترکی وفد کے سربراہ ہینز یورگ ہابے نے کہا ہتے کہ ترک شہری بلا ویزہ یورپی ملکوں کی آزادانہ طور پر سیاحت کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ ویزے کی پابندی کے خاتمے کے حوالے سے ہم نے نصف سفر طے کر لیا ہیجس کے تحت ترک شہری اکتوبر 2016 سے یورپی ملکوں میں آزادانہ طور پر آجا سکیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مذاکرات کی میز پر موجود 72 معاملات میں سے نصف کو حل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محض نئے اور قابل اعتماد پاسپورٹوں کو ہی اس سہولت سے استفادہ کرنے کی اجازت ہو گی۔ ان پاسپورٹوں کے اجراء کا خرچہ یورپی یونین برداشت کرے گی۔