ایشیا کپ، کرکٹرز مچھروں اور ٹریفک و اعزازی پاس مانگنے والوں سے پریشان
اتوار 6 مارچ 2016 18:04
میرپورڈھاکہ۔6 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مارچ۔2016ء) میرپور ڈھاکہ میں ہونے والے ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں کے بلے بازوں کو جہاں کنڈیشنز کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہاں پر ڈھاکہ کی ٹریفک، گراؤنڈ میں مچھروں اور اعزازی پاسز مانگنے والوں نے کھلاڑیوں کو پریشان کئے رکھا۔
(جاری ہے)
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے رکن نروشن ڈک ویلا نے صحافی کے سوال کہ آپ نے ڈھاکہ میں آ کر کیسا محسوس کیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ٹریفک اور مچھروں نے ہی چین نہیں لینے دیا۔
واضح رہے کہ ڈھاکہ میں ٹریفک کا گھنٹوں بلاک ہونا معمول کی بات ہے جس کی وجہ سے کوچز میں ہوٹل سے گراؤنڈ میں جانے والے یا شاپنگ کیلئے بازار جانے والے کرکٹرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈھاکہ ایئر پورٹ سے باہر نکلتے ہی سب سے پہلے مچھروں کا حملہ ہوتا ہے اور پھر گراؤنڈ میں پریکٹس اور میچز کھیلنے کے دوران مخالف ٹیموں کے ساتھ ساتھ مچھروں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.