ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی فائنل ، بھارت نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ذیشان مہتاب اتوار 6 مارچ 2016 23:07
میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مارچ2016ء ) ایشیا ء کپ کے فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے ۔ میر پور میں جاری میچ میں بنگلہ دیش نے بیٹنگ شروع کی تو تمیم اقبال 13اور سومیا سرکار 14رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے، شکیب الحسن بھی اس اہم مقابلے میں محض 21رنز بنا سکے جب کہ مشفیق الرحیم 4اور مشرفی مرتضی بغیر کوئی رن بنائے آؤ ٹ ہوئے ۔
محمود اللہ ریاض نے صابر رحمان کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کے لیے 45رنز جوڑ کر بنگلہ دیش کا سکور 120تک پہنچایا ۔محمود اللہ ریاض 13گیندوں پر 33رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کی جانب سے ایشون ، نہرا ، بمراہ اور جدیجہ نے ایک ،ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ 121رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھات کا آغاز اچھا نہ رہا اورروہت شرما 1رن بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔(جاری ہے)
اس کے بعد کوہلی نے دھون کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 94رنز کا اضافہ کرکے میچ بھارت کی گرفت میں دیدیا ۔
دھون 60رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ایم ایس دھونی نے محض 6گیندوں پر 20رنز بنا کر میچ 14اوور میں ختم کر دیا ۔ویرات کوہلی 41رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد اور الامین حسین نے 1،1کھلاڑی آؤ ٹ کیا ۔بھارتی ٹیم اب تک ریکارڈ 6مرتبہ ایشیا ء کپ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے ، سری لنکا نے یہ ایونٹ 5اور پاکستان نے 2مرتبہ اپنے نام کیا ہوا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کے مقام پر پچ کی تنصیب جاری
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان
-
محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا
-
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار دیدیا گیا
-
نجم سیٹھی کا ایف آئی اے کے پی سی بی کی خاتون عہدیدار کیساتھ نامناسب رویے پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.