گاؤں گولو دڑو کی رہائشی خواتین کا نوجوان کو قتل کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 7 مارچ 2016 19:34

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) گڑھی یاسین تحصیل کے گاؤں گولو دڑو کی رہائشی خواتین نے گھر پر حملہ کرکے نوجوان کو قتل کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقعہ پر صحت خاتون جعفری، صاحب زادی جعفری اور دیگر نے بتایا کہ 27 فروری کو جعفری خان، سراج جعفری اور دیگر نے ہمارے گھر پر حملہ کرکے غلام نبی جعفری کو گولیاں مارکر قتل کردیا جبکہ علی خان جعفری کو زخمی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے متعلق پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا جارہا ہے جس کے باعث ہم مجبور ہوکر احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم محنت مزدوری کرکے اپنے معصوم بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ملزمان نے بلاجواز گھر پر حملہ کرکے ظلم کی انتہا کردی ہے۔ مظاہرین نے وزیر داخلہ سہیل انور سیال، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :