اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبہ سندھ کو مختلف شعبوں میں قانون سازی کرنی تھی،صوبے میں ہیلتھ و تعلیم کے شعبے میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے
قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین عبد القہر خان وادان کی میڈیا سے بات چیت
پیر 7 مارچ 2016 20:09
کراچی ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین عبد القہر خان وادان نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبہ سندھ کو مختلف شعبوں میں قانون سازی کرنی تھی لیکن قانون سازی کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہوا، صوبے میں ہیلتھ اور تعلیم کے شعبے میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز نیو سندھ سیکریٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی وکمیٹی سراج احمد خان، اقبال محمد علی، چوہدری نذیر علی، صبیحہ نذیر، طاہرہ بخاری کے علاوہ اسسٹنٹ چیف سیکریٹری سندھ وسیم احمد سمیت صوبے کے مختلف محکموں کے سیکریٹریز بھی شریک تھے۔(جاری ہے)
چیئرمین کمیٹی عبدالقہر خان وادان نے مزید کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی میں اٹھارویں ترامیم کے بعد جو صوبوں کو قانون سازی کرنی تھی اس حوالے سے سندھ کے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی مرکز اور صوبوں کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے سندھ سے ہلتھ ، ایجوکیشن،فلاح و بہبود سمیت جن بھی اداروں کے بارے میں جو بھی تجاویز آئی ہیں اسے مرکز میں پیش کیا جائے گا۔ عبد القہر خان وادان نے کہا کہ صوبوں میں اسپورٹس کے فروغ کے لئے یونین کونسل کی سطح تک کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر نچلی سطح سے آنے والے کھلاڑی اپنی ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے ۔ قبل ازیں قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین عبد القہر خان وادان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ارکان کمیٹی کو محکمہ پاپولیشن، مکمحہ زراعت، محکمہ اقلیتی امور، محکمہ اسپورٹس و یوتھ افیئر، محکہ کلچر، ٹور ازم و آثار قدیمہ، محکمہ زکوة وعشر، محکمہ لیبر، محکہ فشریز، محکمہ صحت اور محکمہ انرجی پاور سمیت مختلف اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.