فروری کے دوران دنیا بھر میں صنعتی پیداوار کی رفتار سست رہی،ایشیا ء میں پیداواری سرگرمیاں سکڑتی نظر آئیں ‘ رپورٹ
عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50 پوائنٹ رہا ،نئے کاروبار اور پیداواری سرگرمیوں کو بمشکل ہی فروغ مل سکا
پیر 7 مارچ 2016 20:42
نیو یارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) ماہرین اقتصادیات نے کہا ہے کہ فروری 2016 کے دوران دنیا بھر میں صنعتی پیداوار کی رفتار سست رہی،ایشیا ء میں پیداواری سرگرمیاں سکڑتی نظر آئیں ،جبکہ یورپ اور امریکہ میں صنعتی پیداوار بھی کم رہی۔بین الاقوامی مالیاتی ادارے جے پی مورگن کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ہینسلے کی رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50 پوائنٹ رہا جو ترقی اور زوال کے درمیان حد فاصل ہے۔
اس عرصے کے دوران نئے کاروبار اور پیداواری سرگرمیوں کو بمشکل ہی فروغ مل سکا جبکہ بین الاقوامی تجارت زوال کا شکار رہی۔انہوں نے کہا کہ فروری کے دوران چین کی پیداواری سرگرمیاں مسلسل ساتویں مہینے بھی کمی کا شکار رہیں، اس کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 49پوائنٹس رہا جوکہ جنوری کی سطح 49.4 پوائنٹس سے کم ہے۔(جاری ہے)
چین کی کائی شین مارکیٹ کا پی ایم آئی انڈیکس گر کر 48 پوائنٹس تک آگیا جو جنوری میں 48 پوائنٹس رہا تھا۔
جبکہ جاپان کی پیداواری سرگرمیاں مسلسل آٹھویں مہینے بھی کمی کا شکار رہیں ،انڈونیشیا میں مسلسل سترہویں مہینے جبکہ ملائیشیا ء میں گیارہویں ماہ بھی پیداواری سرگرمیاں کمی کا شکار رہیں۔بھارت ایشیا ء میں واحد ملک تھا جو بمشکل درمیانے انداز میں پیداواری سرگرمیاں جاری رکھ سکا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یورپی ملکوں میں پیداواری سرگرمیاں ہلکے انداز میں فروغ پذیر رہیں جہاں پی ایم آئی انڈیکس جنوری کی سطح 52.3پوائنٹس سے گر کر فروری میں51.2پوائنٹس رہا۔جرمنی میں پیداواری سرگرمیاں بمشکل بڑھیں تاہم یہ پندرہ ماہ کی کم ترین سطح پر رہیں۔برطانیہ کی پیداواری سرگرمیاں تین سال کی کم ترین سطح پر رہیں جس کی وجہ مصنوعات کی ملکی و بیرونی طلب میں کمی ہے۔ امریکہ میں پیداواری سرگرمیاں مسلسل پانچویں ماہ سستی کا شکار رہیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.