کراچی، قوم کی تہذیبی و معاشی زبوں حالی کے اسباب میں نظام تعلیم کا بڑا دخل ہے ،ڈاکٹرعطاء اﷲ خان
منگل 8 مارچ 2016 17:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) قوم کی تہذیبی و معاشی زبوں حالی کے اسباب میں نظام تعلیم کا بڑا دخل ہے اور نظام تعلیم کو جبری انگریزی نے مفلوج کر رکھا ہے۔ جب تک نظام تعلیم قومی زبان سے ہم آہنگ نہیں ہو گا اس وقت تک قومی تعمیر و ترقی کے خواب چکنا چور ہی رہیں گے ۔ تحریک نفاذ اردو و صوبائی زبان کی 130ویں شام اردو مین صدراتی کلمات ادا کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہا بزرگ دانش ور، محقق اور نامور ادیب ڈاکٹر محمد عطاء اﷲ خان نے کیا۔
آپ نے قومی زبان کی ترویج و نشو نما کے ضمن میں تحریک کے بانی ڈاکٹر سید مبین اختر کی مساعی جمیلہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر صاحب موصوف کی خدمات قومی زبان تاریخ میں یاد گار رہیں گی۔شام اردو کے مہمان خصوصی ڈاکٹر انیس الحق انسی نے ’’آشوب پاکستان ‘‘ پیش کی ۔(جاری ہے)
سامعین نے اس نظم کو حاصل تقریب قرار دیا ۔ نظم سقوط مشرقی پاکستان سے تاحال وطن عزیز کے پیش منظر کی مکمل سچی تاریخ ہے۔
اور ہر محب وطن پاکستانی کے دل کی آواز ہے ۔ تقریب سے ڈاکٹر سید مبین اختر ، ڈاکٹر حسیب احمد، محترمہ نسیم انجم اور نجیب عمر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ ماہتاب عالم ماہتاب اور صدیق راز ایڈوکیٹ نے حالات حاضرہ پر اپنا کلام پیش کیا ۔ درین اثناء جناب اظہر عباس ہاشمی ، جناب انتظار حسین اور محترمہ فاطمہ ثریہ بجیہ کی رحلت پر ایک تعزیتی قرارداد کی منظوری کے ساتھ ان شخصیات کو ان کی زبان و ادب خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ آخر مین صدر تحریک جناب سید نسیم احمد شاہ ایڈووکیٹ کی علالت پر دعائے صحت بھی کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.