پشاور،سوات کے عوام کو آمد ورفت کی سہولت دینے کیلئے نمایاں اقدامات اٹھائے گئے ہیں،محمودخان
بدھ 9 مارچ 2016 17:28
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل وثقافت ،میوزیم اورامورنوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں اور خاص طورپر ضلع سوات میں مواصلاتی نظام کی اصلاح اور بہتری کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور اس سلسلے میں 27 کلومیٹر کالام تامہوڈنڈ روڈ ،مالم جبہ روڈ ،مٹہ تا فاضل بانڈہ روڈ ،کوکاری جامبل روڈ ،سوات ایکسپریس وے اور مختلف لنک روڈوں پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کمیونٹی پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہیں جلد جاری کی جائیں گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے ایک تیس رکنی وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفدکی قیادت ناظم علی خان اورعزیز خان نے کی ۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر محمودخان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے شروع دن سے ہی ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے خاتمے اورمعیار کو بہتربنانے پر خصوصی توجہ دیں ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع سوات میں پر فضاء سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی رسائی کے لئے ضلع بھرکی تمام سڑکوں پر تعمیراتی کام شروع کیاگیا ہے تاکہ ان مقامات تک سیاحوں اورعلاقے کے عوام کو آمدورفت کی سہولیات فراہم ہوسکیں۔ اس موقع پر محمودخان نے واضح کیا کہ سوات کی تعمیروترقی کے لئے منتخب نمائندوں کے ساتھ ساتھ سوات انتظامیہ بھی مشترکہ طورپر کوششیں کررہی ہے اور اس سلسلے میں منتخب نمائندوں اورانتظامیہ کے باہمی روابط میں ہیں اور بلاامتیاز ضلع سوات کے تمام حلقوں میں مختلف تعمیراتی منصوبے زوروشور سے کررکھے ہیں۔ انہوں نے وفد کے مسائل غورسے سننے اورحل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات صادرکئے۔وفد نے مسائل میں گہری دلچسپی لینے پر صوبائی وزیر کاشکریہ اداکرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔مزید قومی خبریں
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.